Mohra Sharif Official Urdu

Mohra Sharif Official Website in Urdu.

وظائف

وظائف
بعد از نمازِ عشاء ایک ہزار بار درُود شریف پڑھا جائے اور بعد از نمازِ صُبح اکیس دفعہ سُورۃ فاتحہ اور اوّل آخر درُورد شریف پڑھیں۔
تنبیہ:۔ ہر دفعہ سُورۃ فاتحہ کے قبل و بعد گیارہ دفعہ بسم اللہ شریف و درود شریف نمازِ ظہر کے بعد دور د شریف سو دفعہ پڑھا کریں۔ نمازِ عصر کے بعد سُورۃ اخلاص پانچ صد دفعہ پڑھیں اور اللہ لا الہ الا ھو ، پانچ صد دفعہ۔ بعد نمازِ مغرب کلمہ طیّب کم از کم سو دفعہ سے لیکر ہزار دفعہ تک پڑھیں۔
نوٹ:۔ اگر سُورۃ اخلاص عصر کے بعد پوری ادا نہ کر سکیں تو ہر نماز کے بعد دو صد دفعہ پڑھیں۔ تا کہ ہزار دفعہ روزانہ ہو جائے۔
نماز تہجد
دو، دو رکعت کر کے بارہ رکعت ادا کریں۔ ہر رکعت میں ایک دفعہ سُورۃ فاتحہ اور تین دفعہ سُورۃ اخلاص پڑھیں۔ بعد از ادائیگی تہجد یا اللہ یا ہادی یا نور، نور قلبی بنور معرفیک جتنی دفعہ ادا کر سکے۔ رب انی مغلوب فانتصر، ۱۰۰ دفعہ پڑھیں۔ اس کے بعد مراقبہ کریں۔
نمازِ اِشراق
صبح طلوعِ آفتاب کے بعد دو دو رکعت کر کے چار رکعت پڑھیں، اور ہر رکعت میں سُورۃ فاتحہ ایک دفعہ اور سُورۃ اخلاص تین دفعہ پڑھیں۔
طریقہ سُورۃ مُزمّل
ہر نماز کے بعد اوّل تین صد دفعہ درور شریف اور تین صد دفعہ سُورۃ اخلاص پڑھیں۔ پھر تین دفعہ سُورۃ مزمل پڑھیں۔ اس کے بعد پھر درود شریف تین صد دفعہ پڑھیں۔ اور تین صد دفعہ سُورۃ اخلاص پڑھیں۔
نمازِ قضاءِ حَاجَات
دو رکعت نفل اد ا کر کے ہر رکعت میں پچیس دفعہ سُورۃ اخلاص بعد فاتحہ پڑھیں۔ اور بعدازاں ایک ہزار دفعہ درور شریف اور ایک ہزار دفعہ قُل شریف پڑھیں، اگر کوئی چاہے کہ حضرتؒ کی مُلاقات ہو تو یہ پڑھ کر سو جائے۔ اگر حضرت سے کوئی فیوض حاصل کرنا چاہے تو اِسی طرح کر کے سو جائے۔
طریقہ صَلوٰۃالتسبِیح
چار رکعت کی نیت باندھے سبحانک اللھم آخر تک پڑھ کر پندرہ مرتبہ یہ دُعا پڑھے سُبحان اللہ و الحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر پھر الحمد شریف اور سُورۃ پڑھ کر یہی دُعا دس مرتبہ پڑھے۔ یعنی سبحان اللہ والحمد للہ۔ پھر رُکوُع کرے اور تسبیح کے بعددس مرتبہ سبحان اللہ والحمدللہ آخر تک پڑھے۔ رُکوع

سے اُٹھ کر سمع اللہ لمن حمدہ آخر تک پڑھے۔ پھر سجدہ سے اُٹھ کر یعنی جلسے میں دس بار پڑھے۔ اس کے بعد دُوسرا سجدہ کرے۔ اور اس میں بھی تسبیح کے بعد دس مرتبہ پڑھے۔ پھر سجدہ سے سر اُٹھا کر کھڑا ہو جائے اسی طرح چار رکعتیں پوری کرے اور دُوسری ، تیسری و چوتھی رکعت میں بھی الحمد سے قبل پندرہ پندرہ اور الحمد شریف و سُورۃ کے بعد دس دس مرتبہ پڑھے اور اِس دُعا کو انگلیوں پر شمار نہ کرے اور دُوسری رکعت پر قعدہ کرے۔
ختم مُجدّدِیہّ سَر ہندیہّ
۱۔ درُود شریف معہ بِسم اللہ شریف یک صد بار
۲۔ آیت کریمہ (یا حی یا قیوم لا الہ ال انت سبحانک انی کنت من الظالمین) ۵۰۰ دفعہ
۳۔ درُود شریف مع بسم اللہ ایک صد بار، پھر دُعا
۴۔ درُود شریف معہ بسم اللہ یک صد بار۔
۵۔ لا حول و لا قوۃ الا باللہ العلی العظیم ، پانچ صد بار
۶۔ درُود شریف مع بسم اللہ شریف ایک صد بار۔
۷۔ دُعا اور مراقبہ
نوٹ
مندرجہ بالا تعدادِ ختم ایک آدمی کے لئے ہے جتنے آدمی زیادہ شامل ہوں گے اتنا ہی زیادہ برکت کا باعث ہو گا۔ ورنہ تعداد اصلی کو حاضرین کی تعداد پر تقسیم کر لیں۔

Mohra sharif Official urdu © 2016